ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی : ذاکرنگر میں آتشزدگی کا واقعہ۔ 6افراد ہلاک۔5 افراد کی حالت نازک

دہلی : ذاکرنگر میں آتشزدگی کا واقعہ۔ 6افراد ہلاک۔5 افراد کی حالت نازک

Tue, 06 Aug 2019 14:22:12    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی کے ذاکر نگر میں واقع ایک مکان میں پیر کودیررات آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی،جبکہ 11 افراد شدیدطور سے جھلس گئے۔ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کو دیررات تقریبا 2.30 بجے ذاکر نگر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کو موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا كہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں. ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس چار منزلہ عمارت میں کل 13 فلیٹ تھے۔ آگ بجلی کے میٹربورڈ سے پھیلی تھی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پارکنگ میں کھڑی سات کاراورآٹھ موٹر سائیکل بھی جل کرراکھ ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ میں جھلسے لوگوں کو علاج کے لئے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


Share: